امراض قلب سے کیسے محفوظ رہا جا سکتاہے؟

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر،ہائی کولیسٹرول اور تمباکو نوشی کرکےامراض قلب سےمحفوظ رہا جا سکتاہے۔

امراض قلب کودنیابھر میں اموات کی سب سےبڑی وجہ قراردیاجاتا ہے۔دل کی صحت سےجڑےمسائل بشمول ہارٹ اٹیک اورفالج،دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی ہر قسم کےنقصان کےلیےامراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپےیا کم ازکم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔

مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کےامراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اورتمباکو نوشی کودل کےمتعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر تصورکیاجاتاہےمگرطرز زندگی کی تبدیلیاں بھی اس حوالے سے اہم ہوتی ہیں۔مگر اس سےبچناچاہتے ہیں تو کیا کریں؟ ایک آسان جسمانی سرگرمی کو معمول بناکر آپ ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔

Back to top button