بشری بی بی یوتھیوں کو تنہا چھوڑ کر کیسے بھاگیں؟ ویڈیو سامنے آ گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی المعروف پنکی پیرنی کے اسلام آباد سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بشریٰ بی بی کے اپنی گاڑی سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں منتقل ہونےکی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح ایونیو پر آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں سیکٹرجی 8 پہنچیں، بشریٰ بی بی سیکٹر جی 8 میں اپنی گاڑی سے علی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں۔

ویڈیو میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی ٹیم کی 2 گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق بشریٰ بی بی رات 11 بج کر57 منٹ پر اپنی گاڑی سے علی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں۔بشریٰ بی بی علی امین کی گاڑی میں سیکٹر جی 8 سے مارگلہ روڈ کی طرف روانہ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور مارگلہ روڈ سے پیر سوہاوہ روڈ پر گئے اور خیبرپختونخواکی طرف نکل گئے۔

دوسری جانب بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعوی کیا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک بہادر خاتون ہیں ان کو ڈی چوک سے زبردستی لے جایا گیا، وہ اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں گئی تھیں۔

سامنے آنےوالی ویڈیو کے برخلاف بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بشریٰ بی بی سے رابطہ ہوا ہے۔ بشریٰ بی بی کو معلوم نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں، ان کو علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس کا علم بھی نہیں ہے۔

مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی علی امین کی پریس کانفرنس میں شریک نہیں تھیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس میں بشریٰ بی بی بھی شامل تھیں۔’بشریٰ بی بی سے بڑی مشکل سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ دھرنے میں ہی رہنا چاہتی تھیں۔ بشریٰ بی بی کا فون بند ہے اور جو ساتھ تھے ان کا بھی فون بند ہے، بشریٰ بی بی کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر بشریٰ بی بی کے ساتھ بہت براسلوک کیا گیا، بشریٰ بی بی نے 9ماہ بہادری سے جیل کاٹی۔ یہ کوئی نمبر گیم نہیں، انسان کی جان بہت قیمتی ہوتی ہے۔ ہمیں امید نہیں تھی کہ بے گناہ افراد کے اوپر اس طرح فائرنگ کی جائے گی۔ تاہم اس کے باوجود بشری بی بی ڈی چوک سے واپس جانے پر آمادہ نہیں تھیں انھیں زبردستی وہاں سے لے جایا گیا۔ تاہم اب سامنے آنے والی ویڈیو نے مریم وٹو کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

Back to top button