وزیراعلیٰ علی گنڈا پور کےپی ہاؤس تک کیسےپہنچے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکےقافلے کی کےپی ہاؤس اسلام آبادتک پہچنےکی تفصیلات سامنےآگئیں۔

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورکا قافلہ پہلےاسلام آبادٹول پلازہ گیا۔ٹول پلازہ سے وزیراعلیٰ نےواپس سنگجانی جانےکافیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سنگجانی کےراستے بلیوایریا اسلام آباد میں داخل ہوئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سنگجانی میں قافلےسے الگ ہوکراسلام آباد چائنہ چوک گئے تھے۔چائنہ چوک سے تین بجےکےبعد وزیر اعلیٰ غائب ہو گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورچائنہ چوک سےکےپی ہاؤس اسلام آباد کےلیےنکلےتھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کےبھائی فیصل امین گنڈاپورنےبتایا کہ علی امین گنڈاپور سے تاحال رابطہ نہیں ہوا۔پولیس اوررینجرز ےکےپی ہاؤس پردھاوابولا تھا۔اس وقت وزیراعلی علی امین گنڈاپور کےپی ہاؤس میں تھے۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا اس حوالےسےکہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں وزیر اعلیٰ پرحملہ فیڈریشن پرحملہ ہے۔کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ کو زبردستی حراست میں لیا گیا۔

8آئی پی پیزبجلی خریداری کےمعاہدےختم کرنےپرتیار

وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کسی ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔علی امین گنڈا پورکے پی ہاؤس سےبھاگ گئے تھے جس کی فوٹیج بھی موجودہے۔

Back to top button