ایک تھپٹر کی گونج نے آسکر ایوارڈز کو کیسے یادگار بنایا؟

ہالی ووڈ سپر سٹار ول سمتھ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب کو تب ناقابل فراموش بنا دیا

جب انہوں نے اسٹیج پر پہنچ کر اپنی بیوی کا مذاق اڑانے والے پروگرام ہوسٹ کو ایک زوردار تھپڑ رسید کر ڈالا

، ول سمتھ کے تھپڑ کی گونج سے تقریب کے شرکا دنگ رہ گئے۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ول سمتھ کو فلم ’’کنگ رچرڈ‘‘ کے لیے بہترین اداکار جبکہ جیسیکا چیسٹین کو فلم ’’دی آئیز آف ٹیمی فے‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، سماعت سے محروم خاندان کی کہانی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کوڈا‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈولبی تھیٹر میں منعقدہ تقریب میں کامیڈین کرس راک نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں وِل سمتھ کی بیوی جیڈا پنکٹ سمتھ کے بالوں کا مذاق اڑایا۔

یاد رہے کہ جیڈا سمتھ بیمار ہیں اور بال گرنے کی وجہ سے گنجی ہو چکی ہیں۔ چنانچہ اپنی اہلیہ کی گنج کا مذاق اڑانے پر ول سمتھ غصے میں آگئے اور سٹیج پر جا کر کرس راک کو زوردار تھپڑ دے مارا۔ اس کے بعد وہ واپس اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئے، تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک نے سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی ویژن کی تاریخ کی سب سے بڑی رات تھی اور انکو لائیو تھپڑ جڑ دیا گیا، دوسری جانب وِل سمتھ کا غصہ اپنی نشست پر جا کر بھی ٹھنڈا نہیں ہوا اور انہوں نے کرس راک کو مخاطب کر کے کہا کہ میری بیوی کو اپنے مذاق سے باہر رکھو ورنہ دوسرے گال پر تھپڑ جڑ دوں گا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہو گئی۔ ویڈیو دیکھنے والے اکثر لوگ تو یہ سوال کرتے رہے کیا یہ کوئی فلمی سین ہے یا حقیقت ہے۔ یاد رہے کہ وِل سمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ بھی اداکار ہیں، وہ گنج پن کی بیماری کا شکار ہیں
۔
اس سارے معاملے کے بعد وِل سمتھ کو فلم ’کنگ رچرڈ‘ کے لیے بہترین اداکار جبکہ جیسیکا چیسٹین کو فلم ’دی آئیز آف ٹیمی فے‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، سال 2021 میں ریلیز ہونے والی امریکی فلم ’کنگ رچرڈ‘، ٹینس سٹارز سرینا اور وینس ولیمز کے والد رچرڈ ولیمز کی سوانح حیات پر مبنی ہے، جس میں وِل سمتھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

لیڈیز بریزیر کا فحش اشتہار حلیمہ سلطان کے گلے پڑ گیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس راک کو تھپٹر مارنے کے بعد وِل سمتھ نے تقریب

میں بہت سے لوگوں سے معافی مانگی، جن میں وینس اور سرینا ولیمز بھی شامل تھیں، لیکن ول سمتھ نے اپنی معافی میں راک کا ذکر نہیں کیا، سال 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کوڈا‘ ایک ایسے جوڑے کی کہانی پر مبنی ہے، جو سماعت سے محروم ہے، لیکن اس جوڑے کی بیٹی روبی خاندان کی واحد فرد ہے جو سن سکتی ہے۔ جب اس خاندان کے ماہی گیری کے کاروبار کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، تو روبی کے لیے دوہری مشکل سامنے آتی ہے، وہ برکلی کالج آف میوزک میں اپنے شوق کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے، لیکن ایسے میں اسے اپنے والدین کو اکیلے چھوڑنے کا خوف لاحق ہو جاتا ہے۔ اس فلم کی مصنفہ اور ہدایت کارہ سیان ہیڈر ہیں جبکہ ایمیلیا جونز نے روبی کا مرکزی کردار ادا کیا۔

How did the echo of thump make the Oscars a memorable one? ] video in Urdu

Back to top button