شادی کس طرح شخصیت کو بدلتی ہے؟

شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی شخصیت تبدیل ہوتی ہے۔ سماجی میل جول اور نئے تجربات کا حصہ بننے کے عزم جیسی خصوصیات گھٹ گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق بیشتر کنوارے افراد کا خیال ہوتا ہے کہ ان کے دوست شادی کے بعد بیزار کن اور ناقابل برداشت طبیعت کے مالک بن جاتے ہیں، مگر کیا یہ خیال واقعی درست ہے؟حقیقت تو یہ ہے کہ یہ خیال کسی حد تک درست ہے کیونکہ شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی شخصیت تبدیل ہوتی ہے۔

ماہرین اب تک تو اس سوال کا مکمل جواب حاصل نہیں کرسکے کہ شادی لوگوں کو تبدیل کرتی ہے یا لوگ شادی کے لیے خود کو تبدیل کرتے ہیں۔

۔مگر اس حوالے سے ہونے والے تحقیقی کام سے یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ شریک حیات کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواہشمند افراد کی شخصیات میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

یہ قابل فہم بھی ہے جب آپ کی ذات ایک دوسرے فرد کے ساتھ جڑ جاتی ہے تو طرز زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں جبکہ خیالات بھی تبدیل ہوتے ہیں۔

ایک فرد کے ساتھ زندگی بھر رہنے کے لیے تحمل اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ شادی ناکام ہو جاتی ہے۔

جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 15 ہزار کے قریب افراد کو شامل کرکے ان کی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ 4 سال تک کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی کرنے والے افراد میں سماجی میل جول اور نئے تجربات کا حصہ بننے کے عزم جیسی خصوصیات گھٹ گئیں۔

غیر شادی شدہ اور شادی شدہ افراد کے درمیان یہ فرق معتدل ہوتا ہے مگر اس سے یہ ضرور عندیہ ملتا ہے کہ شادی شدہ افراد دوستوں کے لیے پہلے جیسے نہیں رہتے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں درمیانی عمر کی 2 ہزار خواتین کو شامل کیا گیا اور ان کا جائزہ 6 سے 9 سال تک لیا گیا۔

Back to top button