سیف علی خان کےعلاج پرکتنے لاکھ خرچ ہوئے؟تفصیلات آ گئیں

ڈکیتی کےدوران زخمی ہونے والے بالی ووڈاسٹار سیف علی خان کےعلاج پرکتنے لاکھ خرچ ہوئے؟تفصیلات آ گئیں۔
سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس کلیم کی دستاویزات انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، جس نےصارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج سیف علی خان کےعلاج کےاخراجات کیلئےتقریباً 35 لاکھ95 ہزارروپےکا دعویٰ کیا گیا، جس میں سےانشورنس کمپنی "نیوا بپا ہیلتھ انشورنس” نے25 لاکھ روپے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
اداکار کی لیک دستاویزات میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری، اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی شامل ہیں، جس پرانٹرنیٹ صارفین نے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔
نیوا بپا ہیلتھ انشورنس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا،”ہم مسٹر سیف علی خان کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہیں۔ انہیں کیش لیس پری آتھرائزیشن کی منظوری دی گئی ہے، اور علاج مکمل ہونے کے بعد حتمی بل کےمطابق پالیسی کے تحت سیٹلمنٹ کیا جائے گا۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کےساتھ کھڑے ہیں۔”
سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات اپنےگھرمیں چوری کی واردات کےدوران چھری کے وار سے شدید زخمی کیا گیاتھا۔فوری طورپراسپتال منتقل کیےجانے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرےسےباہرقرار دی ہے۔سیف یا ان کےاندان کی جانب سے دستاویزات لیک ہونے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Back to top button