پی ٹی آئی جلسےمیں کتنےافرادنے شرکت کی؟عظمی بخاری نےبتادیا

پی ٹی آئی جلسہ میں پنجاب کےکس شہر سےتنےافراد شریک ہوئے؟صوبائی حکومت نےتعدادبتادی۔

پنجاب حکومت کی جانب سےلاہور میں پی ٹی آئی کےجلسےمیں صوبےسےشریک افرادکی تعداد جاری کردی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  جلسے کے لیے تمام صوبوں سےلوگ یہاں بلوائےگئےتھے۔اب گنڈا پورکاانتظار  ہےکہ آکرجلسےکو بچائیں۔لاہورمیں ہوکاعالم ہے۔

عظمیٰ بخاری نےدعویٰ کیا کہ لاہور سے1500 سے1600 لوگوں نےشرکت کی ہے۔گوجرانوالا سے65 سے85لوگ آئےہیں۔فیصل آباد سے63 سے77 لوگ آرہے ہیں، ساہیوال سے26سے32 لوگ موجودہیں۔ملتان سے117 سے155 لوگ موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  ڈی جی خان سے100 سے150 لوگ موجود ہیں، میں نےخود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے۔کون کون سا لیڈر کتنے لوگ لایا ہےمیرے پاس پورا پلندہ ہے، عالیہ حمزہ بھی100 سے150 لوگوں کے ساتھ تشریف لائی ہیں، سردار لطیف کھوسہ صاحب20 سے25لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے، شیخ امتیاز صاحب15سے20 لوگوں کےساتھ آئےہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ رائےحسن نواز60سے70 لوگوں کےساتھ آئےہیں۔عمر ڈار 20 لوگوں کےساتھ جلسہ گاہ آئےہیں۔ملک تیمورمسعود5 لوگوں کے ساتھ گاڑی پر آئے، پنجاب سے3ہزارلوگ جلسہ گاہ میں موجودہیں۔حلیم عادل شیخ کراچی سے لاہور فتح کرنے60 لوگوں کےساتھ آئےہیں۔

عظمی بخاری نےمزید کہا کہ عوام نےفتنہ فساد کومسترد کیاہے۔پنجاب سےپی ٹی آئی کاخاتمہ ہوگیاہے۔نٹینر لگانےاورلوگوں کوروکنے کا پراپیگنڈا کیا جارہاہے۔

اسحاق ڈارکی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحاتی عمل تیز کرنےکی ہدایت

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے قسم لے لیں ایک سنگل بندہ نہیں ملا جو جلسہ گاہ جارہا ہو، اس جلسی سے زیادہ لوگ تو شادی میں شامل ہوتے ہیں۔

Back to top button