قیام پاکستان کے وقت ڈالرکتنے روپے کا تھا؟اہم خبر آ گئی

قیام پاکستان کے وقت ڈالرکی قیمت نے حیران کردیا۔کیونکہ 1947میں ڈالر 3روپے 31پیسے کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دن بہ دن مہنگائی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ یہ اب کم نہیں ہوگی۔

ایسے میں پرانے زمانے کے لوگ اپنے سستے دور کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں اور آج کی نسل کو یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے۔پاکستان میں مہنگائی کا تعلق ڈالر کے سستے یا مہنگے ہونے سے ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ڈالر پاکستان کے ابتدائی کے دنوں میں کتنے روپے کا تھا۔جب پاکستان وجود میں آیا تو اس وقت 1 امریکی ڈالر 3.31 روپے کا تھا۔ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی کی پالیسیوں کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔

آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی جس میں مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا تھا۔پاکستانی روپیہ شروع میں برطانوی پاؤنڈ سے منسلک تھا جس کی وجہ سے یہ مستحکم رہا۔

اشیا اور خدمات کی قیمت نمایاں طور پر کم تھی، جس کی وجہ سے روپے کی قوت خرید مضبوط تھی۔پاکستان کی تجارت آج کی طرح غیر ملکی کرنسی کے لین دین پر زیادہ انحصار نہیں کرتی تھی۔

Back to top button