چرس پینے والا شخص کتنے سال  میں مرجاتاہے؟حقائق سامنےآ گئے

ماہرین کاکہنا ہے کہ منشیات سمیت چرس پینےوالےشخص  میں5سال کےاندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے  کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔

یہ مسئلہ نوجوان آبادی میں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ چرس کو قانونی حیثیت دینے کے بعد اس کی کمرشل مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں چرس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب کینیڈا اور امریکا میں روزانہ شراب پینے سے زیادہ لوگ چرس کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ چرس کے استعمال میں اضافے سے جلد موت کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی اس سے منسلک ہے، خاص طور پر نوجوان آبادی میں۔

Back to top button