بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارائیں کتنے پیسے لیتی ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری 100 کروڑ کلب کے لیے جانی جاتی ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ ہر نئی ریلیز ہونے والی فلم کم سے کم 100 کروڑ کا بزنس تو ضرور کرتی ہے، لیکن بالی ووڈ فلموں کے شوقین یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ جب فلم 100 کروڑ کماتی ہے تو ان میں کام کرنے والے بالی ووڈ سٹارز کتنا معاوضہ وصول کرتے ہوں گے۔

اگرچہ فنکاروں کے معاوضوں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا تاہم ایک بات تو واضح ہے کہ جس اداکار یا اداکارہ کو لوگ جتنا پسند کرتے ہیں، ان کو فلموں میں زیادہ کاسٹ کیا جاتا ہے اور ان کے معاوضے بھی دیگر فنکاروں کی نسبت بہتر ہوتے ہیں۔

انڈین ویب سائٹ بالی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق دیپکا پڈوکون اندازاً ایک فلم کا معاوضہ 20 سے 30 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں، وہ اس وقت انڈین فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ہمیشہ سر فہرست رہی ہیں، اپنی ہٹ فلم تھیلاوی کے لیے اداکارہ نے 27 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا تھا۔

اسی طرح امریکی گلوکار نک جونس سے شادی رچانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اب ایک انٹرنیشنل سٹار بن چکی ہیں اور انڈین فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں سے ایک ہیں، پریانکا ایک بالی وڈ پروجیکٹ کے لیے 2پ کروڑ سے 25 کروڑ روپے کے درمیان معاوضہ لیتی ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی مشہور بھارتی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کو انڈسٹری میں ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر منوایا ہے، وہ فی فلم 23 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں، گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی نے ان کے سٹارڈم میں اضافہ کر دیا ہے۔

سپر ماڈل آمنہ بابر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ بیوٹی کترینہ کیف کا معاوضہ بھی 20 سے 25 کروڑ روپے کے درمیان ہے، اداکارہ کرینہ کپور ایک فلم پروجیکٹ کے لیے 15کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ ادکارہ انوشکا شرما بھی ان ٹاپ اداکاراؤں میں شامل ہیں جو فی فلم 10 سے 25۔کروڑ روپے فی فلم معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
How Much Money Does a Beautiful Bollywood Actress Make?

Back to top button