گرمی میں کتنا پانی  پینا چاہیے؟

اب ہر سال موسم گرما پہلے سے زیادہ مختلف ہوتا ہے کیونکہ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ تھکاوٹ، بلڈ پریشر میں اضافے اور دیگر مسائل سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔اس حوالے سے متعدد خیالات موجود ہیں کہ روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے، کس کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن یا پانی کی کمی کا علم کیسے ہو سکتا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، سزا سنا دی گئی

یہ خیال بہت عام ہے کہ ہر فرد کو روزانہ 8 گلاس پانی (لگ بھگ 1.9 لیٹر) پینا چاہیے، بیشتر افراد اس پر آنکھیں بند کرکے عمل کرتے ہیں، حالانکہ انہیں علم نہیں ہوتا کہ یہ مشورہ کہاں سے آیا یا ہمیں اتنے گلاس پانی کی ضرورت کیوں ہوتی ہے۔حقیقی تو یہ ہے کہ 8 گلاس پانی پینے کا خیال کچھ زیادہ درست نہیں کیونکہ اس کے حوالے سے ٹھوس سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ویسے تو 8 گلاس پانی پینا برا خیال نہیں مگر کچھ افراد کے لیے یہ مقدار بہت زیادہ جبکہ کچھ کے لیے ناکافی ثابت ہو سکتی ہے۔

Back to top button