پرانی یادیں جسم میں درد کو کیسے کم کرتی ہیں
لوگ جسم میں درد کو کم کرنے کیلئے اکثر ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ اپنی خوشگوار یادوں سے جڑی تصویر کو دیکھ کر بھی آپ کی درد میں کمی ہو سکتی ہے۔
چین کی لیاوننگ نارمل یونیورسٹی کی تحقیق میں شامل افراد کو تکلیف کی سطح کے بارے میں اس وقت بتانے کو کہا گیا جب وہ پرانی یادیں ذہن میں تازہ کرنے والی تصویر کو دیکھ رہے ہوں۔
تحقیق میں شامل افراد کو بچپن کے کارٹونز، کھیل یا ٹافیوں وغیرہ کی تصاویر دکھائی گئی تھیں اور ان کا موازنہ دوسرے گروپ کے ساتھ کیا گیا، اس مرحلے کے دوران 34 رضاکاروں کا ایم آر آئی اسکین بھی کیا گیا۔
آنکھوں سے اوجھل آئینے کا بنا انوکھا مکان
طبی ماہرین کے مطابق بچپن کی یادیں متحرک کرنے والی تصاویر کو دیکھنے والے افراد نے کم تکلیف کو رپورٹ کیا۔اپنی تکلیف کو کم یا ختم کرنے کے لیے ادویات کی بجائے لوگ پرانی یادوں کا سہارا لے سکتے ہیں، ناسٹلجیا ایک مثبت جذبہ ہے جس کو لوگ اپنی زندگیوں میں آسانی سے محفوظ کرسکتے ہیں۔
سابقہ تحقیقی رپورٹس سے بھی معلوم ہوا ہے کہ ناسٹلجیا سے نفسیاتی اور جذباتی فوائد حاصل ہوتے ہیں، بالخصوص دائمی درد کے شکار افراد کی تکلیف میں کی آتی ہے، صرف پرانی تصاویر ہی نہیں بلکہ موسیقی، فلمیں یا مخصوص کہانیاں بھی اس طرح کے مثبت جذبات کو متحرک کرتی ہیں۔