فریج کے بغیر ویکسین کو محفوظ بنانے کا طریقہ

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ویکسین کو ریفریجریٹر کے بغیر گرم ماحول میں کئی مہینوں تک محفوظ رکھنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے جو بہت کم خرچ بھی ہے۔ ابتدائی تجربات میں ماہرین نے دو الگ الگ ویکسینز کو کمرے کے عام درجہ حرارت اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ جتنے گرم ماحول میں 12 ہفتوں (تقریباً تین مہینوں) تک محفوظ رکھنے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس طریقے کا قابلِ عمل ہونا ثابت کیا ہے۔

یہ طریقہ آسٹریلوی حکومت کے ماتحت مرکزی سائنسی و صنعتی تحقیق کے ادارے ’سی ایس آئی آر او‘ میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایجاد کیا ہے جس کی قیادت بھارتی نژاد ڈاکٹر روحانی سنگھ کررہے تھے۔اس نئے طریقے میں ’میٹل آکسائیڈ فریم ورک‘ (MOF) کہلانے والے مادّے استعمال کیے گئے ہیں جو مسام دار، قلم دار (کرسٹلائن) اور حل پذیر (dissolvable) ہوتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک سے متاثر دل کے علاج میں اہم کامیابی

ویکسین کے ساتھ شامل ہوجانے کے بعد، یہ مادّے کسی حفاظتی حصار کا کام کرتے ہوئے ویکسین کے سالمات (مالیکیولز) کو اپنے اندر بند کرکے محفوظ کرلیتے ہیں۔ایم او ایف مادّے ویکسین کے ساتھ کوئی کیمیائی عمل نہیں کرتے لیکن اسے ماحول کی سختی، بالخصوص گرمی کے اثرات سے بچاتے ہیں اور لمبے عرصے تک اصل حالت میں برقرار رکھتے ہیں۔

Back to top button