ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سی ای او کا قتل کیسے ہوا؟ معاملہ پر اسرار

امریکامیں ملٹی نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامپسن کےقتل کامعاملہ پراسرارہوگیا ہے۔

برائن تھامپسن کو بدھ کےروز نامعلوم مسلح شخص نے نیو یارک کے ہلٹن ہوٹل کےباہرگولیاں مارکرہلاک کردیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

نیویارک پولیس نےقتل کی واردات کومنصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملہ قراردیا ہےلیکن قتل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم سوشل میڈیا پرممکنہ محرکات کےبارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، جن میں ذاتی دشمنی،کارپوریٹ انتقام اور کمپنی کی متنازع پالیسیوں کا ذکرشامل ہے۔

 

اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال 632 ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت کیا

تحقیقات کےدوران گولیوں کے خول پر ملنے والے پراسرار الفاظ نےمعاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق گولیوں کے خول پر لکھے گئے الفاظ تھے،deny، defend اور depose، بعض لوگوں کے خیال میں ان الفاظ کا اشارہ برائن تھامپسن اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف کمپنی کےلاکھوں ڈالرز کے شیئرز خُرد برد کرنے کے مقدمے سےہوسکتا ہے۔

FBI کےسابق سینیئر اہلکار کے خیال میں قتل کی ایک اور وجہ یہ ہو سکتی ہےکہ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کمپنی کی انشورنش کلیمز مسترد کرنےکی 32 فیصد شرح بقیہ بیما کمپنیوں سےدو گنا زیادہ ہے۔

Back to top button