حکومت آئینی ترمیم کیسے کرےگی؟مولاناکااپوزیشن میں رہنےکااعلان

حکومت کے آئینی ترمیم کرنے کیلئے جےیو آئی کی حمایت اور”نمبر“پورے کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی: فضل الرحمان نے بڑااعلان کردیا۔
مولانافضل الرحمان نے محمد علی درانی سے ہوئی۔سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔
جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا آئین اورجمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ کوئی اوراپوزیشن جماعت ایسے اقدامات کی حمایت کرے گی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں۔
بجلی 1.74 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی
مولانافضل الرحمان نے مزید کہاکہ ہمیں صرف وہ اختیار چاہیے جو عوام نے دیا ہو۔عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔
