لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گوجرانوالہ سے گرفتارکر لیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلر کو  گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کےمطابق ملزم کو گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا کشتی واقعے میں ملوث تھا اور مقدمے کے اندراج کے بعد روپوش تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے 5 سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھجوانےکے لیے 71 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم نے جن افراد کو بھیجا تھا وہ کشتی حادثےمیں جاں بحق ہوگئے تھے۔

بینچز اختیارات کیس : ججز کمیٹی نےجوڈیشل آرڈر نظر انداز کیا: جسٹس منصور

 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےجمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔

مراکشی حکام کا کہنا ہےکہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

Back to top button