شام پر اسرائیل کے سینکڑوں حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

اسرائیل کی جانب سےشام پرحملےجاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کونشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نےشام میں فضائی کارروائی تیزکرتے ہوئےگزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر480 حملے کیے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل نےزیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کےمشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیج دی ہے جس نے 70سے 80 فیصد شام کےاسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کردیا ہے۔

شام:بشار الاسد کےوالد حافظ الاسد کا مزار نذرِ آتش کردیا گیا

 

اس کےعلاوہ اسرائیل نے  البیضا اورلطاکیہ بندرگاہ پر 15 بحری جہازوں کونشانہ بنایا جب کہ دارالحکومت دمشق اور دیگر اہم شہروں میں ہتھیاروں کی تیاری کےمقامات پر بھی حملے کیے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی اخبار نےتبصرے میں کہا کہ نیتن یاہوغزہ سےشمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں۔

دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Back to top button