حریت رہنما یاسین ملک کوعمر قیدکی سزا سنا دی گئی

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے،جبکہ پاکستان کی اس کی مذمت کرتے ہوئےسزا کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دییدا.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نےیاسین ملک کوعمرقید کی سزا سنا دی اور 10 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ عمران خان اپنی متبادل قیادت تیار کریں

اس موقع پر سری نگرکےلال چوک میں کشمیریوں کامظاہرہ کیا گیا جبکہ سری نگرمیں قابض بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی کینگرو عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیے جانے کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے.

عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کو دبانے کے لیے بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںں کی بڑی نفری تعینات ہے جب کہ تاجروں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کو احتجاج کا حصہ نہ بننے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں.

Back to top button