روزانہ کے شوکاز سے تنگ آگیا ہوں،نکالنا ہے تو نکال دیں : شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے ملنے والے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر 6 ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے،میں روزانہ کے شوکازوں سے بہت تنگ آگیا ہوں،عمران خان نے نکالنا ہےتو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک یوٹیوبر نے میرے بارے میں جو کہا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے،مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے سے کر دیا گیا ہےتو پھر شوکاز ایک فارمیلٹی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ ہر 6 ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہےکہ آپ نے یہ بیان دیا ہے،میں نےکوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے،اگر مجھے پارٹی میں رکھتےبھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔
ان کاکہنا تھاکہ کوئی سمجھتا ہےکہ وہ میرے خلاف بات کرےگا تو میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں،میں جس قبیلے سے ہوں وہ اپنے مرشد اپنے لیڈر کےلیے جان دینے کا جذبہ رکھتےہیں۔
شیر افضل مروت نےکہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان جن لوگوں کے نرغوں میں ہے وہ ان کے کان بھر رہے ہیں،کچھ لوگ عمران خان سے جا کر غلط بیانیاں کرتےہیں،میں بیرسٹر گوہر کو اپنا مؤقف پیش کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے لوگوں نے میرےخلاف بیانات دیے،اس کےبعد میں نے جواب دیا،سیاست ہم عزت کےلیے کر رہے ہیں،میرے گھر کسی کے ہاں سے کھانا تو نہیں آتا۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان کے سوا کوئی بھی میرےخلاف بات کرے گا تو میں آئندہ بھی جواب دوں گا،میں روزانہ کے شوکازوں سے بہت تنگ آگیا ہوں،عمران خان نے نکالنا ہےتو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔
حکومت کمیشن بنائے،قیدیوں کی فہرست پیش کردیں گے،حامدرضا
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بھی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
