آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں،آصف آفریدی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہورقلندرز کے کھلاڑی آصف آفریدی کا کہنا ہےکہ آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سےزیادہ ڈاٹ بال میری ہوں۔
آصف آفریدی نےکہا کہ میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں۔
انہوں نےکہا کہ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا میچ جیت کر ہم نے مومینٹم حاصل کرلیا ہے۔ ٹی ٹو ئنٹی میں بال بائی بال سوچتا اور ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ڈاٹ بال کراؤں اور جب ایک ایک بال کا سوچتے ہیں تو یہ چیز بولر کو زیادہ مدد دیتی ہے۔
آصف آفریدی نےکہا کہ آج کل کی کرکٹ میں بولرز کے لیے کافی مشکل ہوتی ہے، میں پورے میچ کی پلاننگ کی بجائے ہر بال کے حساب سےسوچتا ہوں۔
پی ایس ایل،اسلام آباد یونائیٹڈنےپشاورزلمی کو شکست دیدی
انہوں نےکہا کہ جب میچ شروع ہوتا ہے توسب کچھ بھول کر کھیل پر فوکس ہو جایا ہے اورکوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے اپنی ٹیم کو فتح دلا سکوں۔
38 سالہ کرکٹر نے کہا کہ میں وہ عمر کا نہیں سوچتا ،پلیئر کی عمر اس وقت مسئلہ ہوتی ہےجب اس سےگراؤنڈ میں ایفرٹ نہ ہو لیکن اگر ایک پلیئر گراؤنڈ میں پوری ایفرٹ کررہا ہوتا ہےتوعمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔
آصف آفریدی نےکہا کہ لاہورقلندرز کےبارےمیں جیسا سننا تھا ویسا ہی ہے، یہاں سب فیملی کی طرح ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندر زاورکراچی کنگز کےدرمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔