ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں : سابق سربراہ سی آئی اے

 

 

 

سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن کا کہنا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتا ہوں، ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جان برینن نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کےلیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتاہے، میں صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتا ہوں۔

 

جان برینن نے کہاکہ ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی۔

 

Back to top button