بھارت کو آزاد خارجہ پالیسی رکھنے پر داد دیتا ہوں

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی ہے. درگئی مالاکنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل منگوا رہا ہے. اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول کو توڑا، انہوں نے کہا کہ کسی سفیر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے، کیا ہم ان کے غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کے اقدامات کی مذمت کرتے پھریں.
انہوں نے کہا کہ ہم نے بالکل ٹھیک کیا جو یورپی سفیروں سے کہا کہ کیا آپ بھارت سے ایسا کہیں گے. اپنی تقریر میں انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتا ہے. انہوں نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ’بے شرم‘ نے تجویز دی ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ نہیں کہنا چاہیے تھا، کیا کبھی انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کی؟ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈروں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 3 لوگوں نے باہر کے لوگوں کئ پاوں پکڑے اور سازش کی، میں ان کو نہیں چھوڑوں گا. وزیر اعظم نے منحرف اراکین کے حوالے سے کہا کہ منحرف ارکین اسمبلی کے بچوں کی شادیاں نہیں ہوں گی، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہو جائے گا، منحرف اراکین نے نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا، ان کا شادیوں میں شرکت کرنا مشکل ہو جائے گا اور یہ کہ ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے.
منحرف اراکین کے بچوں کی شادیاں نہیں ہوں گی، وزیراعظم
وزیر اعظم نے منحرف اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا جو سربراہ ہوتا ہے وہ اراکین کے لیے باپ کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں آپ کی بھلائی کی بات کر رہا ہوں کیونکہ آج کل سوشل میڈیا بہت مضبوط ہے. اگار آپ لوگوں نے ووٹ بیچنے کی کوشش کی تو آپ کا شادیوں میں جانا مشکل ہو جائے گا، اور آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں بھی نہیں کریں گے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منحرف ممبران اسمبلی واپس آ جائیں تو ان کو معاف کر دوں گا.
انہوں نے کہا کہ ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میرے جن ایم این ایز سے غلطی ہوئی ہے ان کو پیغام دیتا ہوں کہ واپس آ جائیں میں ان کو کچھ نہیں کہوں گا. خطاب کے دوران انہوں نے کہ اللہ رحمان و رحیم ہے، وہ اپنے بندوں کو معاف کر دیتا ہے تو میں کیا چیز ہوں. وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھی باپ کی طرح ہوں جس طرح باپ اپنے بچوں کی غلطیاں معاف کر دیتا ہے، اسی طرح میں ان کی غلطی کو نظر انداز کر دوں گا. انہوں نے منحرف ایم این ایز کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر یہ غلطی کبھی مت کرنا.
