فوجی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں، اسکے خلاف عدالت جائیں گے: عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نےفوجی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے فیصلے کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مجھ پرفیصل آباد اور حسن ابدال میں 5 موٹرسائیکل چوری کے مقدمے ہیں،لیڈر آف دی اپوزیشن کو موٹر سائیکل چور بنا دیا، سوچ رہا ہوں دکان کھول لوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ہمارے قائدین سمیت دیگر اسیران کو رہا کیا جائے، جب تک آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک میں استحکام نہیں آئےگا، باہر کے لوگ یہاں سرمایہ کاری نہیں کررہےہیں کیونکہ یہاں استحکام نہیں۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے پہلے دور کا اعلامیہ جاری
اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ سانحہ ڈی چوک پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنی چاہیے، فوجی عدالت کے فیصلےکی مذمت کرتا ہوں، ملٹری کورٹ ملٹری کے کورٹ ہیں،ان کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
عمر ایوب نےمزید کہا کہ شفاف الیکشن ہمارا مطالبہ ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےذریعےصاف شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔