میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی: ندا یاسر

 

 

 

 

معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دیکھتی ہوں انہیں سنتی ہوں اور اگر مجھے لگتا ہےیہ غیرضروری ہے اسے چھوڑ دیتی ہوں اور جو مجھے اہم لگتا ہے تو اس سے سیکھتی ہوں۔ تنقید کرنے والوں میں مثبت چیز دیکھتی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ندا یاسر سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں،حال ہی میں انہوں نے اپنے مارننگ شو میں ڈیلیوری بوائے کےحوالے سے بات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا اور پھر انہوں نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔

 

 

Back to top button