مجھے کاسمیٹک سرجری کی ضرورت نہیں : کرینہ کپور

بالی ووڈ کی ‘بیبو’ سپر اسٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں بڑھتی عمر کےباوجود بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا بیوٹی سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کےساتھ معیاری وقت گزارتی ہوں، ان کےلیے مختلف کھانےپکاتی ہوں، اکثر تو شوہر اور بچوں کےساتھ ورک آؤٹ بھی کرتی ہوں کیوں کہ مجھےورک آؤٹ کرنابہت پسندہے۔

بالی ووڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور نےکہا کہ میں نےاس عمر میں بھی خودکو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھاہوا ہے کیوں کہ میں اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔ کرینہ نے کہاکہ ہر انسان کےلیے خوب صورتی بہت اہم ہوتی ہےاو خوب صورتی کاتعلق جوانی یا بڑھاپے سےنہیں ہے بلکہ انسان کو اپنی ہر عمر کو انجوائے کرناچاہیے کیوں کہ انسان ہمیشہ جوان نظر نہیں آسکتا،وقت کےساتھ عمر ڈھلتی ہے۔

ملائیکہ اروڑاکےوالد کی چھت سےچھلانگ لگاکرخود کشی

بیبو نے کہاکہ میری عمر 44 سال ہے لیکن مجھےنہیں لگتاکہ مجھے اس بڑھتی عمر میں بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے کیوں کہ میں اپنےشوہر کو ایسےہی بہت پسند ہوں۔کاسمیٹک سرجریز کےبغیر بھی مجھے فلموں کی آفرز ہو رہی ہیں کیوں کہ مجھےشروع سےہی اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہاہے۔

Back to top button