بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں،فہیم اشرف

آل راؤنڈر فہیم اشرف کاکہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں، ایسا نہیں کہ بیٹنگ کے بڑے اسکور صرف آئی پی ایل میں ہوتے ہیں ہمارے پلیئرز بھی تیز رنز کرتے ہیں۔

 ی ایس ایل  10 کی  ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آل راؤنڈر  فہیم اشرف کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور جب قومی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرتی تو پی ایس ایل پر اثر تو پڑتا ہے۔اس بار نئی ٹیم ہے، کوشش ہوگی کہ ویسا ہی پرفارم کروں جیسا ماضی میں کیا، اصل  ہدف یہی ہے کہ اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جتواؤں  تاکہ ٹیم فائنل تک جائے،  تمام سینئر پلیئرز کی بھی یہی کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرکے فینز کی توجہ سمیٹیں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں، ایسا نہیں کہ بیٹنگ کے بڑے اسکور صرف آئی پی ایل میں ہوتے ہیں ہمارے پلیئرز بھی تیز رنز کرتے ہیں۔

Back to top button