میں ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں : چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو سے گریز کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیر اعظم شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے،مذاکرات پر غیرسنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
حکومت سے مذاکرات کےلیےکوئی شرط نہیں رکھی : مصطفیٰ نواز کھوکھر
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں لیکن یہ اختیار صرف محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کا ہے،ہم کہہ چکےہیں کہ اگر ہم سے رابطہ ہوا یا ہم نے کوئی رابطہ کیا تو ہم ضرور عوام کو بتائیں گے۔
