بڑوں سے گذارش ہے غریبوں کو معاف کردیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےنیا سال سب پر مزید بھاری ہوگا، بڑوں سے اپیل ہےکہ غریبوں کو معاف کر دیں۔

انسداد دہشتگری عدالت کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا بڑوں سے اپیل ہےکہ غریبوں کو معاف کردیں ان کے حالات بڑےخراب ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ہم پاکستان میں ہی نہیں تھےلیکن ہم کیسوں میں ہیں، دو دوسال ہو گئے ہیں۔

عمران خان کو 9 مئی پر معافی مانگ کر طرز سیاست کو بدلنا ہوگا : احسن اقبال

 

سابق وزیرداخلہ نےکہا کہ نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، جو سوچےبیٹھے ہیں کہ نئے سال میں بڑی تبدیلی آئےگی توکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ہےان کی کوئی سن ہی نہیں رہا، جیل میں ملاقاتوں کی تاریخیں بدل رہی ہیں، کیا خیال ہےوہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے۔

Back to top button