خانہ کعبہ، روضہ رسول پر لوگوں کو شیخ رشید کیلئے روتے دیکھا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر لوگوں کو عمران خان کیلئے روتے دیکھا، مرتے دم تک عمران خان کیساتھ رہوں گا، بہت جلد اپنی جماعت کے طور پر مارچ کا آغاز کرنے والا ہوں۔
لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیا جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا ، اس کو شہباز شریف نے مواصلات کا وزیر بنا دیا، بلو رانی لندن میں گیا ہے آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے بلورانی لندن گیا ہے۔
عزت کا راستہ یہی ہے منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے
شیخ رشید نے عمرہ کے دوران اپنے اکاؤنٹ سے مختلف تصاویر بھی شیئر کیں، انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی بیوی کو قتل کر کے جعلی دستاویز سے ملکی سیاست پر قبضہ کیا، آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا، بتایا جائے منی لانڈرنگ کرنے والے مقصود چپڑاسی کو کوئی عزت کیسے دے گا۔