شیخ رشید کو بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہوتا دیکھ رہا ہوں

معروف مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو بلوچستان کی مچھ جیل میں دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے لیکن شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔
منظور وسان اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے۔
اوآئی سی اجلاس:کشمیری قیادت کو مدعو کرنے پر بھارتی اعتراضات مسترد
معروف مشیر زراعت کے مطابق اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی۔
انھوں نے کہا کہ بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے، قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے، قومی حکومت بنےتو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔
