ٹرمپ سے متعلق اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہوں ، ظہران ممدانی

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے حوالے سے ملاقات سے پہلے جو مؤقف انہوں نے اختیار کیا تھا، وہ آج بھی اسی پر قائم ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی صدر ٹرمپ کو فاشسٹ سمجھتے ہیں اور انہیں جمہوریت دشمن سمیت دیگر الفاظ سے یاد کرتے ہیں، تو ظہران ممدانی نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سابقہ بیانات پر بدستور قائم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں نیویارک سٹی کے مسائل پر کھل کر بات چیت کی گئی۔ امیگریشن، رہائش، معیشت اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی پر قائم رہیں گے، تاہم شہر کے کئی علاقوں سے امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی رپورٹس مل رہی ہیں جو تشویش کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ ظہران ممدانی نے ریپبلکن اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر نیویارک کا میئر کا انتخاب جیتا تھا۔ وہ یکم جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔

Back to top button