حلفاً کہتی ہوں عمران خان کوجیل میں تمام سہولیات میسرہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناہے کہ والد اوروالدہ کامذاق اڑانےوالاآج خودجیل میں ہے۔حلفاً کہہ رہی ہوں کہ عمران خان کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا عمران خان نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، نے میرے والد کی بیماری کا مذاق اڑایا اور والدہ کو کینسر ہوا تو ڈرامہ کہا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدار کا حساب صرف عوام کو نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کو بھی دینا ہے، میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو میرے والد نے کہا کہ یہاں پر انسان کو اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی موت کی خبر جیل میں سنی، والد نے میرے سیل میں آ کر بتایا، آج تک نہ میں نے، نہ نواز شریف اور نہ شہباز شریف نے کبھی سوچا کہ اس کا ٹی وی ہٹوا دیں، اے سی ہٹوا دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس خواتین کی جیل نہیں تھی، ایک کمرہ خالی کروا کر مجھے رکھا گیا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو اچھا کھانا نہ دو، اس شخص نے نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا، جو یہ شخص کر رہا ہے، جو اس کی جماعت کر رہی ہے، وہ آپ نے نہیں کرنا، جو بیمار ہے ہم اس کی صحت کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفاء کی دعا کرتے ہیں، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے لوگ بھی اب سوال کر رہے ہیں کہ پنجاب کہاں جا رہا ہے اور وہ پتھر کے زمانے میں جا رہے ہیں، جو یہ اور اس کی جماعت کر رہی ہے، وہ آپ کو نہیں کرنا ہے، آپ کی جنریشن یہ حرکت کبھی نہ کرے، آپ جھوٹ، الزام، انتشار، جلاؤ، گھیراؤ کو اٹھا کر پاکستان سے باہر پھینک دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کے پی کے لوگ بھی اب سوال کر رہے ہیں کہ پنجاب کہاں اور ہم کہاں جا رہے ہیں؟ کے پی کے لوگ تو اب کہہ رہے ہیں ہم پتھر کے زمانے کی طرف جا رہے ہیں، آپ کو اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔

Back to top button