اداروں سےکہنا چاہتی ہوں،عمران خان رہا ہو کربدلہ نہیں لیں گے،بشری بی بی
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےکارکنوں سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ہم نےکبھی قانون کوہاتھ میں نہیں لیا۔بانی پی ٹی آئی کہتےہیں طاقت میں آکرمعافی کادروازہ کھولتےہیں،اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے۔ آپ لوگوں تک بانی پی ٹی آئی کا یہ پیغام نہیں پہنچتا،جوبھی باہرآکربانی کےبدلہ لینےکاپیغام دیتاہےسب جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں نہ کبھی بدلہ لیا نہ لونگا۔
بشریٰ بی بی نےججز اور وکلا سے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کردی۔عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، تو کیا ججز اور وکلا کا فرض نہیں بنتا کہ وہ احتجاج میں شریک ہوں۔عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں تمام شعبے ہائے زندگی کے افراد شریک ہوں، کیونکہ جب ہر شخص اس کا حصہ بنے گا تو تحریک کامیاب ہوگی۔
بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں جیل میں ہیں، انہوں نے فائنل کال کی کامیابی کے لیے بہت سے لائحہ عمل بھیجے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔جو لوگ مذاکرات کے نام پر احتجاج ملتوی ہونے کی باتیں کررہے ہیں، یہ سب پروپیگنڈا ہے، 24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہوگا۔
عمران خان کی اہلیہ نے کہاکہ 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اسی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے اور وہ خود باہر آکر عوام کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ احتجاج کرنے والے بھی آپ کے بھائی ہیں، ان پر ظلم نہ کریں۔
بشریٰ بی بی نے کہاکہ پورے پاکستان کے سیاسی نظام میں عمران خان ایسے ہیں جیسے کیچڑ میں کنول کا پھول ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے حکمران کرسیوں کی جنگ لڑرہے ہیں، جبکہ عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ہم پر الزام ہے کہ آپ کے لوگ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہے ہیں، تو ہم نے کسی کارکن کو یہ ہدایت نہیں دی، یہ سب لوگوں کے دلوں سے نکل رہا ہے۔
بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان کا بھی دل کرتا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور گھر پر رہیں، لیکن وہ قوم کی خاطر جیل کی کال کوٹھڑی میں بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں پٹیشنز دائر کی جارہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکا جائے، اس ظلم کو بند کرنا ہوگا، یزید مت بنیں، وہ بھی ایک مسلمان تھا لیکن انا میں آکر اس نے ظلم کیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت گرانے کا امریکہ پر الزام بشریٰ بی بی نے کسی اور پر الزام لگا دیا۔
بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔باجوہ کو کہا گیا یہ آپ کس شخص کو لے آئے ہیں ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیں۔باجوہ کو کہا گیا ہم تو اس ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے آئے۔کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کر دیا گیا۔میرے خلاف گند ڈالا گیا اور بانی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کر دیا گیا۔اداروں کو یقین دلاتی ہوں بانی رہائی کے بعد بدلہ نہیں لیں گے۔