گورنر کی تبدیلی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، پارٹی فیصلہ تسلیم کروں گا : فیصل کریم کنڈی

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنی ممکنہ تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کسی قسم کی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی اور پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اسے تسلیم کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ گورنر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق انہیں کوئی اطلاع نہیں ملی۔اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پارٹی جس بھی فیصلے پر پہنچے گی،وہ اسے قبول کریں گے، وہ سیاسی کارکن ہیں اور قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عہدوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ میڈیا میں جاری ہے، تاہم سرکاری سطح پر انہیں کسی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیاگیا۔

یاد رہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق مجوزہ فہرست میں تین سیاسی شخصیات اور تین ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔

 

Back to top button