منحرف ممبران اسمبلی واپس آ جائیں معاف کر دوں گا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منحرف ممبران اسمبلی واپس آ جائیں تو ان کو معاف کر دوں گا. مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میرے جن ایم این ایز سے غلطی ہوئی ہے ان کو پیغام دیتا ہوں کہ واپس آ جائیں میں ان کو کچھ نہیں کہوں گا. خطاب کے دوران انہوں نے کہ اللہ رحمان و رحیم ہے، وہ اپنے بندوں کو معاف کر دیتا ہے تو میں کیا چیز ہوں.
I will forgive deviant members of the assembly to come back
وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھی باپ کی طرح ہوں جس طرح باپ اپنے بچوں کی غلطیاں معاف کر دیتا ہے، اسی طرح میں ان کی غلطی کو نظر انداز کر دوں گا. انہوں نے منحرف ایم این ایز کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر یہ غلطی کبھی مت کرنا.
