اداکاری نہیں چھوڑ وں گا ، میرے الفاظ کو غلط سمجھا گیا، وکرانت میسی کی وضاحت

بالی وڈ اداکاروکرانت میسی نےپیرکو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کواس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے شو بز سےکنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

37 سالہ اداکارنےانسٹاگرام پرایک نوٹ شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ’ 2025 میں آخری بار اپنےمداحوں سے ملوں گا، پچھلےکچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے، میں مداحوں کےبے پناہ پیار اور سپورٹ پرآپ سب کا شکر گزار ہوں’۔

وکرانت میسی نےلکھا کہ ‘میں جیسے جیسےاپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھےاحساس ہو رہا ہےکہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد اور بیٹا مجھےاپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلےنہیں نبھا سکا’۔

اداکار نےاپنےمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘لہٰذا آنےوالےسال 2025 میں ہم ایک دوسرےسےآخری بار ملیں گے،اس وقت تک کے لیےجب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا’۔

وکرانت میسی کایہ پیغام سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوگئیاوران کا خیال تھا کہ اداکار ہمیشہ کے لیے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

تاہم منگل کووکرانت میسی نے وضاحت کی ہے کہ وہ فلم انڈسٹری سےریٹائرنہیں ہو رہے بلکہ صرف کچھ وقت کا وقفہ لے رہے ہیں۔

 

سپر ہٹ فلم ‘بارھویں فیل’ کے اداکار وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی میڈیا کےمطابق وکرانت نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک آفیشل بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے کام کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے، اسی لیے انہوں نے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکرانت کے مطابق میں صرف اداکاری ہی کرسکتا ہوں، اسی نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔لیکن میری جسمانی اور ذہنی صحت بھی متاثرہورہی ہے۔ میں کچھ وقت لینا چاہتا ہوں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتےہوئےوکرانت نے مزید کہا ہےکہ میری پوسٹ کوغلط طریقے سے سمجھا گیا کہ جیسے میں اداکاری چھوڑ رہا ہوں یا ریٹائر ہو رہا ہوں۔ ایسا نہیں ہے، میں صرف اپنےلیے کچھ وقت نکالنا چاہتا ہوں تاکہ اپنی صحت اور خاندان پرتوجہ دے سکوں۔ میں مناسب وقت پر فلموں میں واپس آجاؤں گا۔

Back to top button