آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈکپ کی یادگار پرفارمنسز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ کی آئیکونک پرفارمنسز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئیکونک پرفارمرز میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ 2009 ورلڈکپ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر شاہد آفریدی کا نام شامل کیا گیا۔

2009کےورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاہد آفریدی نے 51 رنز کے ساتھ 2 اہم وکٹیں لے کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا تھا۔ فائنل میچ میں بھی شاہد آفریدی نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ کے6 چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا۔

2010میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز آئیکونک پرفارمنس میں شامل ہیں۔

2012میں ویسٹ انڈیز کے سنیل رائن کی 9 رنز کے عوض 3   وکٹیں آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی۔

2014کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں، 2016 میں کارلوس بریتھویٹ کے 4 مسلسل چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس میں شامل کیا گیا۔

2021کےورلڈکپ فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز ،2022 میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کےخلاف 52 رنز کی اننگز بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی ہے۔

2024کےورلڈکپ فائنل میں وارت کوہلی کی 76 رنز کی شانداراننگز کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا۔

 

Back to top button