آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ فروری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ان کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
ان کے علاوہ انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین کو بھی مرد کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی فاطمہ ثناء کو نامزد کیا گیا ہے، جو حالیہ بین الاقوامی میچز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اس فہرست میں شامل ہوئیں۔
