آئی سی سی نے ٹی20ورلڈ کپ کے شیڈول کااعلان کردیا

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان میچ آئی سی سی ایونٹس میں ہمیشہ کی طرح بڑے باکس آفس کی حیثیت رکھتا ہے اور اب ایک بار پھر دونوں ٹیمیں گروپ ’اے‘ کے میچ میں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، اس گروپ میں نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا بھی شامل ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں سے پانچ بھارت اور تین سری لنکا میں ہوں گے۔

پاکستان اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا اور اگر وہ فائنل میں نہ پہنچا تو فیصلہ کن میچ احمد آباد میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا فارمیٹ 2024 ایڈیشن کی طرز پر رکھا گیا ہے، جس کے تحت چاروں گروپس سے بہترین 2،2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر ایٹ مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ ٹی20 ورلڈ کپ میں شریک دیگر 18 ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔

 

Back to top button