ICC نے ہاکستانی بولر احسان عادل کو امریکی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دیدی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر احسان عادل کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کی امریکی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ انہیں جسدیپ سنگھ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جو کندھے کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جسدیپ سنگھ کو 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج مزید تین مقابلے کھیلے جائیں گے۔

دن کا پہلا میچ نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوگا، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا، جبکہ دن کے آخری میچ میں پاکستان اور امریکا آمنے سامنے ہوں گے۔

Check Also
Close
Back to top button