آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے نئے قوانین متعارف کروا دیئے

آئی سی سی کی جانب سے مختصر ظرز کی کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں جس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ اور آپشنل پانی کے وقفے کی کنڈیشنز میں ردو بدل کیا گیا جس کے تحت مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ پر پنالٹی کو متعارف کرایا گیا ہے۔
سلو اوور ریٹ کی پنالٹی کے تحت سلو اووریٹ کے نتیجے میں فیلڈرز اننگز کے باقی اوورز میں 30 یارڈر کے دائرے کے اندر رہیں گے۔
کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر نوواک جوکووچ ڈی پورٹ
ٹی ٹوئنٹی اننگز کے دوران پانی کے لیے ایک آپشنل وقفہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اننگز کے درمیان 2 منٹ 30 سیکنڈ کے لیے پانی کا اضافی وقفہ بھی لیا جا سکتا ہے۔
آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کیلئے نئے قوانین کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔
