آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: شبمن گل پہلے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بلے بازوں، گیند بازوں اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی شامل ہے۔
بیٹرز کی تازہ فہرست میں بھارت کے شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جب کہ پاکستان کے بابر اعظم بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
سری لنکا کے چریتھ اسالانکا نے چھٹا نمبر حاصل کیا ہے، جبکہ ان کے ساتھی کوشال مینڈس نے شاندار 10 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 10 میں جگہ بناتے ہوئے دسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ون ڈے بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور سرفہرست ہیں۔
دورہ بنگلہ دیش : سلمان علی آغا کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان
وانندو ہسارانگا 11 درجے ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ بھارت کے رویندرا جڈیجہ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ نیچے جا کر بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
تاہم ٹاپ 10 آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
