ICC کی ون ڈے رینکنگ جاری،سلمان علی آغا پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان آغا پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی پوزیشن میں 9 درجے کا اضافہ کیا ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے فخر زمان کی پوزیشن میں 4 درجے کی کمی واقع ہوئی ہے اور وہ 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Back to top button