آئی سی سی نے متنازع بیان پربھارتی کپتان کی سرزنش کردی

آئی سی سی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کر دی۔
14ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد بھارتی کپتان نے پریزنٹیشن میں پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوے متنازع بیان دیا تھا۔
جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا تھا اور اس میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے سوریا کمار یادیو آئی سی سی کے سامنے پیشی ہوئی جس میں ان کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
