بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے اس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتااور اگر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات ہو سکتی ہے۔
اختر مینگل کے استعفے کی واپسی کےلیے ان کےخدشات دور کرنے چاہئیں : خواجہ آصف
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہاکہ بجلی کے بلوں پر دو ماہ کاعارضی ریلیف دیاگیا تھا تاہم سیاسی مخالفین بجلی بلوں کے ریلیف پرسیاست کر رہے ہیں۔پنجاب حکومت تمام تیاری کےبعد پروگرام کااعلان کرتی ہے،حکومت ایسا نہیں کرتی کہ پروگرام کااعلان کردےاور یہ معلوم نہ ہوکہ پیسے کہاں سےآئیں گے، ترقیاتی بجٹ سےکٹوتی نہیں ہوگی،کٹوتی ہمارےاخراجات سےہوگی۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی دینےسے روک دیا ہے۔
