عمران خان  اگر 9 مئی پر معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہے : رانا ثنا اللہ 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا،وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف نے یہ مناسب سمجھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی سرپرستی وزیر اعظم شہباز شریف خود کریں اس لیے وہ اس میں شریک نہیں ہوئے۔

وفاقی وزراء اور وزرائےمملکت کی تنخواہوں میں 150 فیصد سے زائد اضافہ، نئی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اگر نواز شریف کا حکومت یا پارٹی سے علیحدہ کوئی کردار ہوسکتا ہےتو وہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں،وہ ہمیشہ ان معاملات میں پیش پیش رہے ہیں لیکن ان معاملات کی سربراہی وزیر اعظم کو کرنا چاہیے،جہاں رہنمائی کی ضرورت ہو وہاں پارٹی بھی حاضر ہے اور پارٹی کےقائد بھی۔

Back to top button