عمران خان نے بھی بات نہ مانی توصدارت چھوڑ دونگا، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ  پارٹی کے بانی عمران خان نے بھی بات نہ مانی توصدارت چھوڑ دوں گا۔

مردان میں ورکرز کنونشن سےخطاب میں پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدر جنید اکبر کا کہنا تھاکہ سیاسی کارکن ہوں،سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں۔ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے، سیاست کوکاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان  تک پہنچاؤں گا۔

جنید اکبر کا کہناتھاکہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان  کا اعتماد وزیراعلیٰ پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے، ہم سے غلطیاں ہوئیں، آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں جو آج ہم پرہنس رہے ہیں، کل انھیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنید اکبر کا کہنا تھاکہ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے پھر بھی مطالبہ کرتےہیں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹاکر جنید اکبر خان کو ذمہ داری دی ہے۔

Back to top button