اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کر آئیں گے : وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے،بھارت اپنے لوگوں یا پاکستانی قیدیوں کی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے،اگر اس بار بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے،پاکستان ائیر فورس نے بھارت کے اندر گھس کر اسے مارا ہے،اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔
قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی فروخت میں اضافہ کیوں؟
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کررہاہے،خدا ہمیں کامیاب کرے۔
