ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کےلیے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جارہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے،ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں،دیکھتے ہیں کہ آگےکیا ہوتا ہے،ایران کو کہا تھاکہ اگر پھانسیاں دیں تو کارروائی کریں گے،میری دھمکی کےبعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کردیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہےتو ہم بھی تیار ہیں،ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنائے تو دوبارہ حملہ کریں گے۔

کسی بھی حملےکا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،ایرانی وزیرخارجہ

دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز اور اس کے ساتھ دیگر عسکری اثاثے آئندہ چند روز میں مشرقِ وسطیٰ پہنچیں گے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا ہےکہ موجودہ حالات میں براہ راست فوجی کارروائی کو ترجیح نہیں دی جارہی،تاہم خطے میں امریکی افواج کی موجودگی دفاعی نوعیت کی ہوگی تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکا جاسکے۔

 

 

Back to top button