ایران کی بجلی تنصیبات نشانہ بنیں توخطہ اندھیرے میں ڈوب جائےگا،علی لاریجانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔

اپنے بیان میں سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایسا کرتے ہیں تو پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اندھیرا چھا جائے گا۔ اندھیرا امریکی فوجیوں کا شکار کرنے کا کافی اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پہلا آڈیو پیغام جاری کردیا، اپنے پیغام میں کہا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے، ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ناگزیر طور پر جاری رکھیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا خصوصاً مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، عوامی یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے، بصورتِ دیگر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Back to top button